اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل

بریکنگ نیوز ٹوڈے:اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شہید بے نظیر بھٹوانٹر نیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے:خبر کے مطابق  قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے کی جانب سے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے طور پربحال کرنے کے لیے پیش کی ہوئی قرارداد منظور کرلی۔

 

یہ نام  پہلے ہی تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیل کر دیا تھا۔

 

نیوزا لرٹ ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این ایز  نواب زدہ افتخار ، ڈاکٹر مہرین بھٹو اور ناز بلوچ میں قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں اسلام آباد انٹر نیشنل پورٹ کانام تبدیل کرکے شہید بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا مطالبہ کیا۔

 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت نے سیاسی دشمنی کی بنیاد پر نام تبدیل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قوم بھٹو خاندان کی جمہوریت اور ملکی آئین کی تشکیل دی گئی قربانیوں کو نہ بھول سکتی ہے نہ فراموش کر سکتی ہے۔

 

مزید پڑھیں: جامشورہ کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی،18افراد جا بحق

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+