واشنگٹن ایئر پورٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 'چور،چور' کے نعرے

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے  پاکستان کی مدد کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : ن لیگ کے  چند رہنما ء بھی اسحاق ڈار کے ساتھ موجود تھے جب وہ واشنگٹن ایئر پورٹ پر اترے۔

 

واضح رہے کہ ان کے ایئر پورٹ پر ہوتے ہو ئے ایک نا زیبا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں   عوام اور اسحاق ڈار کے گارڈز کے درمیان معمولی جھڑ پ ہو ئی ۔


اس واقع کی ایک ویڈیو سوشل  میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر پورٹ پر موجود عوام اسحاق ڈا ر کے خلاف چور چور کے نعرے لگا رہی ہے اور  ان پر جملے بھی کس رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :دوسری  جانب جب معاملہ  زیادہ بڑھ گیا تو  اسحاق ڈار کے گارڈز کی جانب سے   عوام کو رد عمل  دیا گیا جو کہ ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا  ہے ۔

 

یاد رہے کہ سیاستدانوں  کے خلاف پبلک  پلیسز میں نعرے بازی اب ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جس کو پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی نے اسپورٹ کیا ہے تا کہ اپنے مفادا ت کو حاصل کیا جا سکے۔

 

مزید پڑ ھیں : صوبائی وزیرِ داخلہ نے عہدے سے استعفی دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+