شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم
- 17, اکتوبر , 2022
شیخ بریکنگ نیوز ٹوڈے:شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے چھوٹے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سات دن کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔
نیوز ٹوڈے:ان کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات روز کے اندر حویلی کو خالی کردیا جائے ورنہ آ پ کو بذریعہ پولیس بے دخل کیا جائے گا۔ڈپٹی ایڈ منسٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے 7اراضی یونٹس کو خالی کروانے کے لئے مدد مانگی تھی۔
نیوا الرٹ ٹوڈے:شیخ رشیدا ور ا ن کے بھائی صدیق نے کوئی مستند دستاویزات نہیں دئیے۔ ان کو حویلی سمیت 7اراضی یونٹس کو خالی کر نے کا حکم دیا گیا تھا۔
عائشہ ظفر
تبصرے