ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء : پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022ء میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاکستان اور  بھارت کے مابین  میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو روایتی حریف  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں ایک دوسرے کے  مدمقابل ہوں گی۔

 

اس حوالے سے آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  ہے کہ اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کی بدولت ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ تاخیر کا شکار ہو  سکتا ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ  میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ  فراہم کر دیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔

 

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے دلچسپ ترین میچ ہو گا ،دونو ں ممالک سے سینکڑوں مداح اس  دن کے لیے بے تاب ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء : آئی سی سی نے کورونا میں مبتلا کرکٹر کوکھیلنے کی اجازت دیدی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+