ضمنی انتخابات کراچی،ملیر میں ایم پی اے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:کراچی  میں ملیر کے علاقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی  ٹی  آئی  کے رہنما پر حملہ کیا گیا  جس کے نتیجے میں سندھ اسمبلی کے رکن اور  اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر  بلال غفار کی ناک  کی

ہڈی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پی  ٹی آئی کے رہنما جمال صدیق  نے یہ  بتایا ہے کہ ملیر بکرا پیڑی کے قریب پیپلز پارٹی   ایم پی اے سلیم بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کیا  تشدد کے دوران ایم پی اے پی ٹی آئی

کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

نیوز ٹوڈے:جمال صدیق کا کہنا ہے کہ بلال غفار ملیر بکرا پیڑی کے قریب پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے آئے تھے  اسی دوران  پیپلز پارٹی  سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائد افراد نے حملہ کیا۔ ان پر حملہ اینٹوں سے کیا گیا 

جس سے وہ شیدید زخمی ہو گئے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ  آئی جی سندھ  پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور  معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ا س کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ  بلال غفار کے معاملےمیں قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں: شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+