سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا 950 روپے مہنگا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان بھر میں  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے  تک جا پہنچی ہے ۔

 

واضح رہے کہ 10 گرام سونےکی قیمت 814 روپے  سے بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے  تک پہنچ چکی ہے ۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 657 ڈالر فی اونس ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  کچھ عرصہ مسلسل نیچے آنے کے بعد سونے اور ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے  جس پر عوام کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈالر پھر سے اڑان پکڑنے لگا،218روپے 50 پیسے کا ہوگیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+