پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں  منعقد ہو گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

دوسری جانب پاکستانی حکام  گرے لسٹ سے نام نکالنے جانے کے لیے پُرامید ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور ایشیاء پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے جس کے بعد  گرے  لسٹ نے نکلنے کے لیے پاکستان کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں ۔

 

خیال  رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، صدر ایف اے ٹی ایف 21 اکتوبر کو فیصلوں کا اعلان کریں گے جس کے بعد حتمی طور پر کوئی  اعلان کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی کرپشن اور  منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف  کی گرے لسٹ میں ڈالا  گیا اور پاکستا ن پر کئی پابندیاں عائد کر دی گئیں ۔

 

مزید پڑ ھیں   : آئی ایم ایف نے مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+