الیکشن کی تاریخ نہ دی تو لانگ مارچ اسی ماہ ہو گا ،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : تحریک انصاف کی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت کو آخری الٹی میٹم دیتے ہو ئے بیان دیا کہ میں نے تیاری مکمل کر لی ،عوام ہمارےساتھ ہے ،جلد سے جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

 

نیوز ٹوڈے  : عمران خان نے بیان دیا کہ ہم نے  بدامنی سے بچنے کے لیے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم ان مذاکرات کا کو ئی حل نہیں نکلا جس کی وجہ سے معاملات ابھی تک کلیئر نہیں ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ بیک ڈور چینل سے رابطہ ہونے کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونے اب ہمیں سمجھ آ گیا ہے ، عمران خان نے کہا کہ چوروں اور ڈکیتوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کرنا درست  نہیں،جن لوگوں نے ملک کا پیسہ چوری کیا ہے میں ان کو کیسے معاف کر سکتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اس کا فیصل عوام اب خود کرے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عمران خان نے حکومت کو لانگ مارچ کا ایک او ر دفعہ عندیہ دیا اور اعلان کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جا ئے تا کہ شفاف انتخابات  ہو سکیں۔

 

مزید پڑ ھیں : سی پیک پروجیکٹ کے فریم ورک کے تحت 28منصوبےمکمل

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+