ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد نواز شریف کا سخت رد عمل ،وجوہات جاننے کے لئے رپورٹ طلب کرلی
- 18, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر میاں نواز شریف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میاں نواز شریف نے شکست کی وجوہات جاننے کے لئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا شکست کے بعد سخت ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن میں پریشانی پڑگئی جس پر میاں نواز شریف نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ وہ مسلم لیگ کے عہدادروں سے ناخوش ہیں انہوں نے وجوہات جاننے کے لئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی میں اضافہ،مہنگی بجلی، پارٹی کا اپنے فائدے کے لئے بیان،اورقیادت میں دلچسپی کا نہ ہونا شامل ہے۔
ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سرخ رو ہوئی اور اس کے علاوہ ان کی صوبہ پنجاب میں واپسی ہوئی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:ذرائع کے مطابق ہار کی مکمل وجوہات جاننےکے لئے فیکٹ فائنڈنگ دو دن کے اندر رپورٹ ارسال کرئے گی۔
مزید پڑھیں: سی پیک پروجیکٹ کے فریم ورک کے تحت 28منصوبےمکمل
تبصرے