فیصل آباد میں تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین کا اجتجاج

بریکنگ نیوز ٹوڈے:فیصل آباد میں تین ماہ سے ٹیکسٹائل ملز کے ملازموں کو تنخواہیں نہیں ملیں وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

 

نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق  منگل کے روز ٹیکسٹا ئل ملز کے ملازمین نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اجتجاج کیا۔ اجتجاج کرنے والےمزدورں نے کہا ہے کہ انہیں گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ تنخواہ لینے کے لئے اپنے ورک اسٹیشن پر پہنچے تو  مالک نے گیٹ بند کردیا ۔

 

سکیورٹی گارڈ نے  انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اس کے علاوہ ملازمین نے بتایا کہ ہم اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

 

ایک کارکن نے بتایا کہ ہم اپنے گھر کا کرایہ دینے سے بھی قاصر ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:کارکنان نے جھامرہ کو بند کردیا اور انہوں نے کہا ہے کہ ہم تب تک اجتجاج کریں گے جب تک تنخواہیں مل نہیں جاتیں۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو باعزت بری کر دیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+