ڈالر آج بھی اوپر جبکہ روپیہ آج بھی نیچے ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر221 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک مرتبہ پھر زوال کا شکار ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ  آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا  جبکہ روپیہ مزید سستا ہوا ۔

 

رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد221 روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے 95 پیسے  تک جا پہنچا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے برعکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 314 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42154 پر پہنچ گیا ۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقتدار میں آنے سے کچھ عرصہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ رکا رہا بلکہ دوسری جانب روپیہ مضبوط ہو رہا مگر حال ہی میں روپیہ پھر  زوال کا شکار ہوا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+