سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،فی تولہ سونا 1350 روپے مہنگا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جا ری ہے ،حال ہی میں  سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 1635 ڈالر کی سطح پر آچکی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں  قیمتیں اوپر نیچے ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350روپے اور 1158روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

 

یاد رہے  کہ کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 150400 روپےہو گئی ۔

 

دوسری جانب فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 128944روپے کی سطح پر  جا چکی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے ہو گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر رکی ہو ئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈالر آج بھی اوپر جبکہ روپیہ آج بھی نیچے ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر221 روپے کا ہو گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+