نادار نے شہریوں کی آسانی کے لیے جدید طرین موبائل ایپ 'رہبر ' متعارف کروا دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : نادرا نے پاکستان بھر میں مقیم شہریوں کی سہولت کیلئے جدید ترین  موبائل ایپ متعارف کروا دی  ہے ،اس موبائل ایپ کی مدد سے عوام اپنے  قریب ترین سینٹرز کے بارے میں گھر بیٹھے تفصیلات  موصول کر سکتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : نادرا نے پاکستان بھر میں مقیم شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی خاطر جدید ترین موبائل ایپلی کیشن ‘رہبر’ لانچ کر دی ہے ۔

 

 اس موبائل ایپ کےباعث اب شہری چند کلکس کے ذریعے نہ صرف اپنے قریب ترین نادرا سروس سنٹرز بارے تفصیلات جان سکیں گے بلکہ مزید سہولیات سے بھی  فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : چیئر مین نادرا طارق ملک نے اس ایپ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ جو شہری اپنے علاقے میں موجود قریب تر نادرا دفتر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ اب  ‘رہبر’ ایپ کے ذریعے باخبر رہتے ہوئے سینٹر آنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔

 

نادرا کے چیئر مین نے مزید  واضح کیا کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کا مقصد نادرا دفاتر کو محض رجسٹریشن مراکز کی بجائے شہریوں کیلئے سہولیات پر مبنی دفاتر میں تبدیل کرنا ہے تا کہ عوام کو درپیش مشکلات سے نکال کر ترقی کی طرف لے جایا جا ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں: ایلون مسک نئے ' ٹیسلا پی آئی فون ' کے ساتھ ایپل اورسام سنگ کو سخت مقابلہ دینے کے لیے پر عزم

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+