پاکستانی خاتون ماریہ ابرار ' آرٹیفیشل انٹیلیجنس ' میں کینیڈا کی ٹاپ 25 خواتین کی فہرست میں شامل

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں،ماریہ ابرار جو کہ پاکستانی خاتون ہیں وہ کینیڈا کی  آرٹیفیشل انٹیلیجنس  میں ٹاپ25 خواتین کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔یہ لسٹ ری ورک نے بنائی ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس  اور لندن،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گہرے سیکھنے والے پروڈیوسر ہیں۔

 

 اس لسٹ میں مصنوعی ذہانت  سےتعلق رکھنے والی 25 خواتین کے  نام شامل ہیں۔ اس میں ماریہ ابرار کا نام دسویں نمبر پر ہے جو ایک پاکستانی ڈیٹا سائنسدان جن   کاطویل اور کامیاب کیریئر رہا ہے۔

 

نیوزٹوڈے:ماریہ ابرار پیشے کے لحاط سے ڈیٹا سائنٹسٹ ہیں اور وہ فی الحال ٹورنٹو میٹا لیبز میں 2021 سے اس کمپنی میں شمولیت کے بعد بطور سینئر ڈیٹا سائنسدان کام کر رہی ہیں۔

 

ماریہ کے پاس اپنے شعبے میں 14سال کا تجربہ موجود ہے۔ جو کہ ٹریلیو، اولیور، ویون جیسی کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔کینیڈین کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ یہ جاز اور ٹیلی نار کے ساتھ بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:ماریہ کے پاس اپنے موجودہ شعبے میں 14 سال کا وسیع تجربہ ہے اور اس ساتھ بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد سائنسدانوں کو بھی تیار کیا اور ان کو تربیت دی۔ انہوں نے جن ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ان میں پاکستان، یوکرین بنگلہ دیش، روس ، اٹلی اور کینیڈا شامل ہیں۔

 

مزید پڑھیں: نادار نے شہریوں کی آسانی کے لیے جدید طرین موبائل ایپ 'رہبر ' متعارف کروا دی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+