دماغی صحت سے ہی جسمانی صحت ہے

بریکنگ نیوز ٹوڈے:دماغی صحت انسان کے لئے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی کہ جسمانی صحت رکھتی ہے۔ ہم پرانے وقتوں سے اپنی دادی سے سنتے آے ہیں کہ دماغ کی صحت کے لئے  بادام کا استعمال کرنا چاہیےکیا آپ نے بھی کبھی غور کیا ہے کہ دماغ کی صحت کو بہتر اور صحت مند بنانے کے  لئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

 

اگر دیکھا جائے تو دماغ کی صحت کی بدولت ہی انسان ترقی کی راہیں طے کر سکتا ہے اور کامیاب انسان بن سکتا ہے اگر آپ بھی  کامیاب افراد میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو     آ ج سے ہی اپنی دماغی صحت پر غور کریں اور اس کو بہتر بنانے کے لئے  کچھ ایسے طریقے اپنائیں۔

 

ہم دماغی صحت کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں وہ جانتے ہیں۔

 

دماغی صحت کیا ہے؟

ہماری دماغی صحت میں نفسیاتی،دماغی اور سماجی بہبود شامل ہے۔ایک شخص کس طرح سے سوچتا ہے، کیا محسوس کرتا ہے اور کیا ردِعمل ظاہر کرتا ہے یہ سب دماغی صحت میں ہی آتا ہے، انسانی دماغ جسم کا مرکز ہے اس لئے جسمانی صحت بھی دماغی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

دماغی صحت کیوں ضروری ہے؟

نیوز ٹوڈے:ہماری دماغی صحت کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ ہم کیسے ڈپریشن، پریشانی اور اداسی سے نمٹتے ہیں۔ ہر انسان کی زندگی میں غمی اوار خوشی کا کردار ہوتا ہے۔اگر آپ زندگی میں آنے والی پریشانیوں کو ہمت اور حوصلے کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں تو دماغ کی صحت کے لئے صحت مند اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا بھی استعمال کریں

 

دماغی صحت کا اچھا ہونا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ آپ اس کی بدولت

 

زندگی میں آنے والی  پریشانیوں کے  دباو کو کم کر سکتے ہیں۔

 

اپنے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔

 

جسمانی طور  پر صحت مند رہ سکتے ہیں۔

 

معاشرے میں کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔

 

اچھے تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔

 

ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں پچیس  میں سے ایک فرد دماغی بیماری کا سامنا کرتا ہے۔

 

دماغی صحت کو بہتر بنانے کے چند طریقے:

نیوز الرٹ ٹوڈے:آپ کیسے اپنی دماغی صحت بہتر بنا کر معاشرے میں اپنی سرگرمیاں احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں  اور اپنی صلاحتوں کو بروے کار لاکر ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛

 

مثبت رہیں:

 

 

ہماری جسمانی اور دماغی صحت میں مثبت رویہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں ان دونوں میں توازن رکھنا چاہیے۔ اگر آپ منفی سوچ رکھتے ہیں تو  آپ کی دماغی صحت پر بری طرح اثر پڑتا ہے اس کے برعکس مثبت رویے سے آپ اپنی جسمانی صحت کو بھی اچھا  بنا سکتے ہیں۔

 

انسان کی سوچ اس کے دماغ پر گہرا اثر رکھتی ہے۔  اگر آپ ماضی میں ہونے والے واقعات کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں تو یہ آپ کی دماغ کی صحت کو ناقص کر سکتی ہے۔ اس لئے مثبت سوچیں اور مثبت رہیں۔

 

بھرپور نیند

انسان کی جسمانی صحت اور دماغی صحت میں بھرپور نیند بھی برابر کی حصہ دار ہے۔ وہ افراد جو اپنی نیند پوری نہیں کرتے وہ دن بھر کی سرگرمیوں میں اچھے طریقے سے کام نہیں کر پاتے۔

میو کلینک کے مطابق بالغ افراد کو 7گھنٹے یا اس سے زیادہ کی نیند لینی چاہیے۔نیند کی کمی کی وجہ سے آپ اداس اور افسردہ محسوس کرسکتے ہیں۔ اس لئے رات کے وقت بھرپور نیند لینا بہت ضروری ہے۔

صحت مند غذا

 

 

صحت مند دماغ اور صحت مند جسم میں متوازن   غذا بہت اہم کردار ادر کرتی ہے۔ ہم متوازن غذا کے استعمال سے بیماریوں سے دور رہ کر ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔آج کے جدید دود میں مغربی طور طریقے اپنانے اور اپنا وقت بچانے کی خاطر ہماری جوان نسل فاسٹ فوڈ کا استعمال زیادہ کر رہی ہے۔

 

 فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور سبزیوں اور پھلوں سے دوری نے بیماریوں میں اضافہ کیا ہے جس میں موٹاپا بھی شامل ہے۔

 

ایک تحقیق کے مطابق ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جائے جن میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جیسے

 

  کچھ سبزیاں اور پھل ہماری دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں وہ یہ ہیں:

 

گاجر،پالک،کھیرا،سیب،کیلا، چکوترا اور ایسے پھل جس میں کیلشیم اچھی مقدار میں موجود ہو جیسا کہ مالٹا وغیرہ۔

 

اومیگاتھری فیٹی ایسڈز بھی دماغی صحت کے لئے اچھاہےیہ مچھلی میں بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: صحت کے بارے میں مزید آرٹیکل پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+