ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 7500 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کو خریدنے کے معاہدے میں 75 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا عندیہ دے  دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ امریکی اخبار  میں ایک انکشاف ہوا ،اس رپورٹ میں کہاگیاکہ ایلون مسک نے ’ٹوئٹر‘ خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے میں ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے 7,500 ملازمین میں سے 75 فیصد ملازمین کو نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ اس معاہدے  کے بعد کچھ ماہ میں ٹوئٹر کے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

 

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی حالیہ انتظامیہ نے آئندہ سال کے آخر تک کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے تقریباً 800 ملین ڈالر کم کرنے کا عندیہ دیا  ہے ۔

 

امریکی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی  ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اتنی بڑی کٹوتی کا مطلب یہی ہے کہ تقریباً ایک چوتھائی ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اصل شرائط پر معاہدے کو آگے بڑھائیں گے اور انہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے میں دلچسپی کا بھی ایک مرتبہ پھر اظہار کیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستانی خاتون ماریہ ابرار ' آرٹیفیشل انٹیلیجنس ' میں کینیڈا کی ٹاپ 25 خواتین کی فہرست میں شامل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+