سوزوکی موٹر کمپنی کا آٹو موبائل پلانٹ 24اکتوبر سے تین دن کے لئے بند رہے گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاک سوزوکی موٹر نے نے  جمعرات کو دوبارہ اعلان کیا ہے کہ اس کا آٹو موبائل پلانٹ 24اکتوبر سے تین دن کے لئے بند رہے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو بھیجے گئے نوٹس میں پاک سوزوکی موٹر نے انوویٹری میں کمی کی وجہ حکومت  کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو قرار دیا۔

 

نیوز ٹوڈے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے20 مئی 2022کے 2022  کے سرکلر نمبر09 کے ذریعےایچ ایس کوڈ8703 کے تحت درآمد کے لئے پیشگی منظوری کے لئے ایک طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔

 

اس لئے انووینٹری میں کمی کی وجہ سے  آٹو موبائل پلانٹ کو اکتوبر میں تین روز کے لئے بند رکھا جائے گا۔نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ پاک سوزوکی کا موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔

 

نیوز ٹوڈےالرٹ :تین ماہ کے مختصر عرصے  میں ان کا یہ چھٹا نوٹس ہے۔

 

مزید پڑھیں: ہونڈا ایچ آر وی کار '' اس ہفتے نئی خصوصیات کے ساتھ لانچ کی جائے گی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+