سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ سونا 2500 روپے سستا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2144روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1637ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

دوسری جانب کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے سے  گھٹ کر 147900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے سے گھٹ کر 126800روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

 

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر مستحکم ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد  دالر اور سونے کی قیمت کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ ئے جس سے عام آدمی کافی حد تک مطمئن نظر آ رہا  ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : سوزوکی موٹر کمپنی کا آٹو موبائل پلانٹ 24اکتوبر سے تین دن کے لئے بند رہے گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+