پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ

بریکنگ نیوزٹوڈے:دوسرے ممالک کی طرح اب پاکستان میں پیدا  ہونے والے ہر بچے کو پاکستانی شہریت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اطہر اللہ امان نے24سالہ افغان نوجوان کی پاکستانی شہر ی ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے اس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو پاکستانی شہریت حاصل ہوگی۔

 

24سالہ نوجوان فضل حق کی جانب سے  وکیل عمر اعجاز  گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ  میرے موٗکل نے چوبیس سال پاکستان میں بغیر شہریت کے گزارے۔

 

نیوز ٹوڈے:اس کے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ  پاکستانی کا شہربن جائے گا۔ اس کے لئے اس کو  پیدائش کے وقت سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔

 

عدالت کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے بچوں کو فوری طور پر شہریت دے دی جاتی ہے اب پاکستان میں بھی ایسا ہوگا ہر پیدا ہونے والے بچے کو پاکستانی شہریت حاصل ہوگی۔

 

عدالت نے شہریت کی درخواست پروزارتِ داخلہ کو اگلے جمعے ےتک قانونی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے:کے علاوہ  وکیل نے مدعی کے وکیل کو یقین دہانی کروائی ہے کہ تصدیق ہوتے ہی  فیصلہ کردیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: سندھ:سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+