عمران خان کی نااہلی پر مولانافضل الرحمن کی پوری قوم کو مبارکباد

عائشہ ظفر
21 October,2022

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:عمران خان کی نااہلی پر  مولانا فضل الرحمن نے پوری قوم کو مبارکبا د پیش کی ہے۔

 

تفصیلات  کے مطابق پی ڈی ایم اور  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سیاست میں غیر ضروری عنصر ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ہےکہ اس کی صداقت اور امانت کی یہ حالت ہے کہ یہ ایک بات پر  قائم نہیں رہ سکتا ہے اور اس کو  بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نے فیڈ کیا ہے۔

 

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں کو چور کہتا رہا ہے لیکن اس نے پوری دنیا کا پیسہ لوٹا ہے۔ بھارت اسرائیل سے اس نے پیسہ لوٹا ہے۔ اسکے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آج یہ جکڑا گیا ہے اور اس کو اگے لے کر جائیں گے۔

 اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلوس ہم نے بھی نکالے ہیں لیکن کسی عام آدمی کو تکلیف  نہیں پہنچائی۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ہم نے اس کو اقتدار سے نکالا ہے اب سیاست سے بھی نکال دیں گے آج پوری قوم کی فتح ہے اور میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوںَ

 

مزید پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ کا 5ہفتوں کے بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

 

Share This Article