سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف آئی جی اسلام آباد کا سخت کاروائی کرنے کا حکم

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان  نے عمران خان کی نا اہلی کے خلاف مختلیف شہروں میں  مظاہرے شروع کردیے۔

 

آئی جی  اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے احتجاج پر  آپریشنل نفری کو سڑکوں پر نکلنے والے اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔

 

اس کے علاوہ ان کو  کہنا تھا  کہ  نہ صرف ایس ایچ اوز،ایس ڈی پی اوز  بلکہ علاقہ کے ایس پیز، ایس ایس پی اور ڈی جی خود پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کریں گے۔سٹی کے ڈائریکٹر سیف  آپریشنل نفری سے رابطے میں بھی رہیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے:ایک رپورٹ لے مطابق آنسو گیس کے شیل ، دیگر مقامات پر پہنچا دئیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کر دی گئی ہے۔

 

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جو کا رکنان پر امن طریقے سے  احتجاج نہیں کرئے گا سڑک بلاک کر ئے گا تو اس سے نرمی نہیں برتی جائے گی بلکہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق سڑکیں بلاک کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری نے تیاری پکڑ لی ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر مولانافضل الرحمن کی پوری قوم کو مبارکباد

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+