بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پا کستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 24, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹون سے شکست دے دی ۔
نیوز ٹوڈے :بھار ت نے پاکستان کی گرفت سے میچ نکال کر اپنی طرف کر لیا ، ویرات کوہلی کی پانڈیا کے ساتھ شاندار شراکت داری نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے 34 اسکور پر چار آئوٹ ہونے کے بعد پاکستان اپنے ردم اور مقمینٹم کو جاری نہ رکھ پایا ، جس کے باعث کوہلی ور پانڈیا کے درمیان ایک بہترین پارٹرن شپ لگی اور دونوں کھلاڑی میچ کو آخر تک لے گئے ۔
پاکستان کی جانب سے آغاز میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا ،نسیم شاہ اور حارث روف نے ایک مرتبہ پھر حریف ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ اس میچ کے بعد تجزیہ کاروں کی جانب سے شاہین آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھا یا جا رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین کے گٹھنے میں انجری کے باعث وہ اپنا سو فیصد نہیں دے پا ئے ۔
دوسری جانب میچ کے دوران ایک متنازع نو بال نے میچ کی تقدیر بدل دی ، واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے نو بال پر چھکا لگایا جس کے بعد میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا ۔
مزید پڑ ھیں : آئر لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست ،2 بار کی سابق چیمپئن ورلڈ کپ سے باہر

تبصرے