انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے کے لئےپاکستان اور چائنہ کا ' پاک چائنہ ڈیجیٹل کوریڈور ' کے آغاز پر اتفاق

بریکنگ نیوز ٹوڈے:انفارمیشن  ٹیکنالوجی  کے شعبوں میں ترقی  اور تعاون کو بڑھانے کے لئے پاک چائنہ ڈیجیٹل کوریڈور کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

تفصیلات  کے مطابق    پاکستان کے  سفیر معین الحق نے چین کے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی  کو فروغ دینے کے لئے پاک چائنہ ڈیجیٹل کوریڈور کے علاوہ مزید تین کوریڈور کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔

 

ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں آ ئی ٹی  کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی سافٹ وئیر کی ترقی کے حوالے سے چین کا اہم  ذریعہ ہوگا اور اس کو مدد فراہم کرئے گا۔

 

اس  کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ   پاکستان اور چین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مختلف سافٹ وئیر کو تیار کرنے کے سلسلے میں تربیتی مراکز مل کر کام کر رہے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے:حال ہی میں تین نئے  کوریڈور   کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس میں سے ایک پاک چائنہ گرین کوریڈور ہے، جس میں زراعت اور، ماحول ، زرعی کاموں، اور غذائی تحفظ کے لئے کا م کیا جائے گا۔

پاک چائنہ ہیلتھ کوریڈور اس میں ہیلتھ کے شعبوں پر کام کیا جائے گا۔ اس کے  علاوہ طبی میدان میں ترقی کرنے کے لئے یہ کوریڈور اہم کردار اد اکرئے گا۔

 

پاک چائنہ ڈیجیٹل کوریڈور اس کوریڈور کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدا  ن میں ترقی حاصل ہوگی۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائرایکٹر اور ڈیجیٹل  پاکستان کے بانی عمار جعفری نے کہا ہے کہ  ٹیکنالوجیز  میں ترقی  میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

اس کے علاوہ انہوں  نے بتایا کہ وہ مارچ 2023 میں ایک بین الاقوامی کانفرس کا انعقاد کرنے کا اراداہ  رکھتے ہیں جس میں ملکی اور غیر ملکی ادارے شرکت کریں گے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے: میگا پراجیکٹس بھی اس میں شامل کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کو آٹی کے شعبوں میں  مل کر کام کرنا ہوگا  پاکستان کی بڑی آبادی  نو جوانوں  پر مشتمل ہے جو اس میں حصہ ڈال سکتی ہے۔

 

مزید پڑھیں: کیا آپ اپنے پیاروں سے مرنے کے بعد بھی بات کرنا چاہتے ہیں؟ ایسا ممکن ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+