وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی
- 25, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دے دی۔ ملک میں سرکاری جامعات کے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
نیوز ٹوڈے:ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبات کو لیپ ٹاپ دوبارہ سے دینے کی اسکیم شروع کی جاری ہے۔ اس کے لئے 10 بلین ڈالر مختص کر دیے گئے ہیں۔ لیپ ٹاپ دینے کا پہلا مرحلہ فروری 2023 میں شروع ہوگا۔ ہائیر ایجوکیشن کے چیئر مین نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
نیوز ٹوڈےالرٹ :اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ جامعات کے انڈر گریجویٹ اور اوپن ورچوئل جامعات کے طالبات کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جا ئیں گے۔
اس کے علاوہ انڈر گریجویٹ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلیدی کردار ادا کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف
تبصرے