'گوگل 'پر 936 کروڑ 44 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت میں گوگل کے خلاف سات دن میں دوسری مرتبہ بھاری قیمت کا  جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مرتبہ گوگل پر 936 کروڑ 44 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد  ہوا ہے ۔ 

 

واضح رہےکہ کمپٹیشن کمیشن انڈیانے 20 اکتوبر کو گوگل پر ایک ہزار 337 کروڑ 76 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ 

 

 گوگل پر اینڈرائڈ ڈیوائس نظام میں متعدد مارکیٹوں میں اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کا الزام  عائد ہے جس کی وجہ  سے  گوگل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ 

 

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی سی آئی نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام غیر منصفانہ کاروباری طریقوں سے گریز کریں ۔

 

یاد رہے کہ سی سی آئی نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے طرز عمل میں مخصوص وقت کے اندر  تبدیلیاں لے کر آئیں تا کہ مستقبل میں   نتائج سے بچا جا سکے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سی سی آئی نے انکشاف کیا کہ گوگل کا کاروبار اس کے پلیٹ فارمز پر آخر کار صارفین کو بڑھانے کے ارادے سے چل رہا تھا تاکہ صارفین گوگل کی آمدنی کمانے والی سروس، یعنی آن لائن سرچ کے ساتھ لین دین  کر سکیں ۔

 

مزید پڑ ھیں  : جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 'بریسٹ کینسر کا علاج' ممکن

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+