امریکہ نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں19ملین خرچ کرنے کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:امریکہ پاکستان میں  تعلیم کے  شعبے میں 19ملین خرچ کرئے گا۔

 

تفصیلات کےمطابق امریکہ پاکستان میں تعلیم کے اداروں پر انیس ملین خرچ کرئے گا۔ اس پروگرام کی مدد سے اداروں کی  استعداد   میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی اداروں میں اضافہ ہوگا۔

 

نیوز ٹوڈے:اس میں فارغ طلباوطالبات  کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے امریکی ادارے نے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا اور اس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین اور اداروں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

 

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی معیار کو فروغ دینے کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ یو ایس ایڈ کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آفیسر اینی فلیکر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے  امریکہ ہر ممکن کوشش کرئے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:ان کا مزید کہنا تھا کہ  ان پانچ سالہ منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں کی ترقی پر غور کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فارغ طلبا کو روزگار بھی مہیا کیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سورج گرہن ہوگا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+