ارشد شریف کے قتل کی سازش بیرون ملک سے نہیں بلکہ پاکستان کے اندر سے ہو ئی ،فیصل واوڈا
- 27, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن فیصل واوڈا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے ارشد شریف کی موت سے متعلق کئی انکشافات کیے۔
نیوز ٹوڈے : فیصل واوڈا نے بیان دیا کہ ارشد شریف کی موت کو ئی حادثہ نہیں بلکہ ایک ایسا قتل ہے جو کہ مکمل پلاننگ کے تحت کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی موت بیرون ملک سازش سے نہیں ہو ئی بلکہ ان کو مارنے کی سازش پاکستان کے اندر سے کی گئی ہے ۔
فیصل واوڈا نے بیان دیا کہ دنیا کی جتنی بھی ظالم پولیس ہو وہ کبھی بھی ایسی گاڑی پر حملہ نہیں کرتی جس میں چھوٹی عمر کے بچے موجود ہوں ،انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی تصویر دیکھ کر بھی پتا لگتا ہے کہ ان کو لانگ رینج سے نہیں بلکہ شارٹ رینج سے گولی چلائی گئی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو شخصیات ارشد شریف کو رہنے نہیں دے رہی تھیں اور ان کو باہر بھیجنے کے پر طول رہ تھیں ان کا ایجنڈا پورا ہو چکا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو لانگ مارچ کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کروادی
تبصرے