خاتون رپورٹر صدف نعیم دورانِ رپورٹنگ کنٹینر کے نیچے آ کر ہلاک

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عمران خان کے  لانگ مارچ کے دوران نجی چینل کی  خاتون رپورٹر صدف نعیم  دوران رپورٹنگ کنٹینر کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس  افسوسناک واقع کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈران کی جانب سے  صدف نعیم  کے گھر والوں سے تعشیت کا اظہار کیا ۔

 

دوسری جانب صدف کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پلپیٹ فارمز  پر کافی حد تک قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ،کچھ صارفین  کا کہنا ہے کہ صدف کے ساتھی رپورٹر نے معلومات فراہم کیں کہ صدف کو عمران خان کے گارڈز نے دھکا   دیا، تاہم ان خبروں کی ابھی تک کسی قسم کی کو  ئی تصدیق نہیں ہو ئی ۔

 

واضح رہے کہ صدف نعیم کے اہلخانہ کی مدد کے لیے پنجاب حکومت نے 50 لاکھ رو پے کی امداد کا اعلان کیا  ہے ،جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے صدف کو دھکا دینے کی تمام خبروں کی بھی تردید کر دی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان دیا کہ صدف  نعیم  کی ہلاکت کی تحقیقات کروائی جائیں تا کہ مزید تفصیل معلوم ہو سکے کیونکہ اب ان کی موت کا معاملہ کافی مشکوک ہو چکا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ارشد شریف کے قتل کی سازش بیرون ملک سے نہیں بلکہ پاکستان کے اندر سے ہو ئی ،فیصل واوڈا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+