عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے درخواست  دائر کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیاہے۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت  کی۔

 

بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے،جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے۔

 

دوسری جانب  جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔

 

اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نے نا اہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 

درخواست میں عمران خان نے عدالتِ عالیہ سے نا اہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست  کی ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+