پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود
- 31, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دوبڑے شہر پہلے پانچ بڑے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ پاکستان کا شہر لاہور جو پنجاب کا دل ہے یہ آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
نیوز ٹوڈے:ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300تک شرح آلودگی صحت کے لئے انتہا ئی مضر ہے جو ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہے اور بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔شرح آلودگی میں اضافے کی وجہ سموگ بھی ہے۔ لاہور میں آلودگی کی شرح 391 پریٹکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے جو انتہائی زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ آلودہ ترین ممالک میں بھارت بھی دوسرے نمبر پر ہے جس میں دہلی میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے جس میں آلودگی کی شرح 225 پریٹکیولیٹ میٹرز تک نوٹ کی گئی۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کی شرح 167 پریٹکیولیٹ تک نوٹ کی گئی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھی لاہور اور کراچی آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا۔
مزید پڑھیں: میزان بینک کا سولر پینلز کے لئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ کو35 ملین کا عطیہ
تبصرے