عمران خان رپورٹر صدف نعیم کی تعزیت کے لئے اس کے گھر پہنچ گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے:عمران خان رپورٹر صدف نعیم کی تعزیت کے لئے اس کے گھر پہنچ گئے۔

 

گزشتہ روز نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم   جو کہ عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئیں تھیں۔ تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان ان کی تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئے۔

 

اس خاتون رپورٹر کی  موت  پر بہت سی سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ اس کے  گھر والوں کے لئے مدد کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رپورٹر کے گھر والوں کو پچاس لاکھ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی اس کو مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ کا جلسہ مرید کے میں ہی روک دیا تھا۔ سابق وزیرِ اعظم نے صدف نعیم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور افسوس  کا اظہار کیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ جمعہ کے روز سے شروع ہوا تھا۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+