پاکستان میں سستی ترین ایئر لائن 'فلائی جناح ' کا آغاز
- 31, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن ’فلائی جناح‘ کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا جا چکا ہے ،واضح رہے کہ اس ایئر لائن کی پہلی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ نجی شعبے کے تحت آپریٹ کی جانی والی فلائی جناح کی افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کروائی گئی ۔
یاد رہے کہ یہ پرواز دوپہر 12 بجے شیڈول تھی اور افتتاحی پرواز 1 گھنٹہ 11 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے ۔
یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی آئے گا۔
فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں اڑان بھرا کریں گی ، جبکہ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے مختص کیا گیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب دوران پرواز مسافروں کو 10 کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑ ھیں : حکومت کے مثبت بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یوٹیوبرز سے رابطہ
تبصرے