حکومت کا کسانوں کے لئے 1800 ارب تک کا قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ
- 01, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سیلاب کی تباہ کاریوں اورشدید بارشوں کی وجہ سے زرعی شعبے کو نقصان ہوا ہے۔ لیکن زرعی شعبے میں متاثر ہونے کے بعد کسانوں کے لئے پیکج کی نقاب کشائی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2022-33 کے لئے کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے فراہم کریں گے۔
نیوز ٹوڈے:کسان پیکج کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو فراہم کئے گئے قرضوں کا مارک اپ معاف کردیا گیا ہے۔ اور حکومت نے س سلسلے میں تقریبا 11 ارب مختص کئے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کو بھی 8 ارب روپوں سے زائد فراہم کریں گے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوان کسانوں کے لئے 50 ارب روپوں کا اعلان کیا ہے۔ جو کسان بننے کے خواہش مند ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو قرضے مارکیٹ ریٹ سے کم مارک اپ پر فراہم کئے جائیں گے اور حکومت اس منصوبے کے لئے تقریبا 6.5ارپ روپے مختص کرے گی۔
اس کے علاوہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کسان پیکج کی نگرانی کریں گے اور کسانوں کو قرضوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ کمرشل بینک عام طور پر چھوٹے کسانوں اور کاروباری افراد کو قرض دینے سے گریز کرتے ہیں اور محفوظ سرمایہ کاری ڈھونڈتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف حکومت نے ایاز صادق کو وزیرِ قانون مقرر کر دیا
تبصرے