چوہدری پرویز الہیٰ کا مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
- 01, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے مرحومہ صحافی صدف نعیم کے گھر والوں سے ملاقات کی اور اس کے بچوں کو 50 لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا۔
نیوز ٹوڈے:انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی نے صدف کی بیٹی اور اس کے شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیاہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: اس کے علاوہ انہوں نے ان کے اہلحانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
عائشہ ظفر
تبصرے