ہم بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے، شکیب الحسن

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے  کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : بنگلادیش کے کپتان نے کہا کہ ہم بھارتی ٹیم کوشکست دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

غیر ملکی  میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے لہٰذا ہر میچ ہمیں پوری محنت اور جستجو کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

 

شکیب الحسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پریشان نہیں ہوں، ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ  کیا جا ئے اور فتح حاصل کی جا ئے ۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا  کہ ہماری توجہ کسی ایک ٹیم پر نہیں ہے، ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیل پیش کرنا ہو گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ آئرلینڈ اور زمبابوے نے انگلینڈ اور پاکستان کو اپ سیٹ کیا ہے اگر ہم بھی ایسا کرتے ہیں تو  ہمارے ٹیم کے لیے یہ بڑی جیت ہو گی۔

 

مزید پڑ ھیں : سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+