لانگ مارچ اسی صورت ختم ہوگا جب الیکشن کروائے جائیں گے، عمران خان کی شرط

بریکنگ نیوز ٹوڈے:سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا جلسہ ختم کرنے کی شرط رکھی ہے کہ جب الیکشن کروائے جائیں گے تب  ہی لانگ  مارچ ختم ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان  کا کہنا ہے کہ میں لانگ مارچ اسی صورت میں ختم کروں گا اگر انتخابات کروائے جائیں گے یہ بات انہوں نے گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کے  دوران کہی ۔

 

نیوز ٹوڈے:انہوں نے چیف جسٹس آف  پاکستان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم عدلیہ اور آپ  کی طرف دیکھ رہے ہیں اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ  میاں نواز شریف اور زرادی دونوں مل کر پاکستان تحریکِ انصاف کو فوج

کے خلاف کھڑا کرنے  کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انتظار کر رہے ہیں ہیں کہ کب طاقت ور لوگوں سے این آر او مل جائے اور وہ پاکستان آ ئیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسے کا آج چھٹا دن ہے جو گوجرانولہ سے خانیوال کی طرف رواں دواں ہے۔

 

مزید پڑھیں :اللہ مجھے ارشد شریف والی موت دے  ،عمران خان

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+