وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعظم  پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران  چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی  ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک میں  تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر  مشاورت بھی کی ۔


وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف  کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات  شیڈول  ہے ۔

 

یاد رہے کہ اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔

 

خیال  رہے کہ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ چین کے دورے پر موجود ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں: عمرہ ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے زائرین اپنے ملک لوٹ جائیں، سعودی وزارت حج وعمرہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+