صوبہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو ئی، وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے:صوبائی وزیر تعلیم وثقافت کا  سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم  نےوڈیو لنک کے ذریعے  یونیسف پارٹنز گروپ  کے زیر اہتمام  ہنگامی اجلاس  میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں   ماحولیاتی تبدیلی  کے باعث ہونے والی نقل مکانی  کے موضوع پر کانفرس منعقد ہو ئی  اس کانفرنس میں افریقا میں بھوک یعنی قحط سالی اور  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا جو نقصان ہوا اس پر بات ہو ئی۔

 

 اس کانفرنس میں   سید سردار شاہ نے اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کی اور عالمی برادری کو سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے  آگاہ  کیا۔

 

نیوز ٹوڈے: انہوں نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ  صوبہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ اس میں چھیالیس فیصد تعداد بچیوں  کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں  بیس ہزار چھ سو دو  عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیلاب  کی وجہ سے  کمزور ہونے والی عمارتوں میں بچوں کو نہیں بٹھا یا جا سکتا اور تعلیم کی بحالی کے لئے بیس ہزار ٹینٹ کی ضرورت ہے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے: ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور تدریسی عمل کی بحالی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔  ان  کا کہنا تھا کہ  ایسی عمارتیں بنانے کی ضرورت ہے  جو موسمی حالات اس پر اثر نہ ہوں۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی،لانگ مارچ کے دوران ٹرک سے گر کر کارکن جاں بحق

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+