عمران خان نے 2 کروڑ کا ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ کا بیچا،مریم نواز کا دعوی

 بریکنگ نیوز ٹوڈے:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ  عمران خان نے دو کروڑ کا ہیرے کا سیٹ خرید کر بائیس کروڑ میں دبئی میں بیچا ہے۔

 

مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس کی اور دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ  پچاس کروڑ کی چیزیں بیچ چکا ہے۔ اس نے دو کروڑ کا ہیرے کا سیٹ خرید کر  بائیس کروڑ میں دبئی میں بیچا۔

 

نیوز ٹوڈے: اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کہتا کہ اسٹیبلیمشنٹ نے کہا کہ نواز شریف چور ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے جو پرجی دی تھی وہ آپ نے قوم کے سامنے پڑھ کر سنا دی۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چیلنج کرنے والا ان کو 2018میں بھی نہیں مات دے سکا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب  عمران خان کا وقت ختم ہوچکا  ہے  اور اب نہ مذاکرت ہونگے  اور نہ ہی ہونے چائیے لیکن صرف اس صورت میں ہونگے کہ اس شر کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:مریم نواز نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد بھی قرار دیا اور ساتھ میں کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد چاہے124 دن بیٹھے یا 224 اس کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہے۔

 

مزید پڑھیں: اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد رہی

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+