ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: بنگلہ دیش کی طرف سے ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام عائد

بریکنگ نیوز ٹوڈے:بنگلہ دیش کی طرف سے بھارتی کھلاڑی ویرات پر فیک فیلڈنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر  بیٹر نورالحسن نے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

 

 بھارت سے  میچ میں مات حاصل کرنے کے بعد نورالحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امپائرز نے ویرات کوہلی کی فیک فیلڈنگ کو نہیں دیکھا۔

 

نیوز ٹوڈے:انہوں  نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فیک فیلڈنگ کی وجہ سے پانچ رنز مل سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہوسکتا  تھا اور یہ میچ ہمارے حق میں ہو سکتا تھا۔

 

بدھ کے روز بھارت اور  بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش کو شکست حاصل ہوئی تھی۔

 جس فیک فیلڈنگ کی بات ہورہی ہے وہ یہ ہے کہ گزشتہ روز  بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جو میچ ہوا اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

 

اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران ساتویں اوور میں لٹن داس  نے ڈیپ آف سائیڈ  فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا تھا اور گیند  فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی تھی۔

 

اور جیسے ہی ارشدیپ نے گیند کو ویرات کوہلی کی طرف پھینکا تو ویرات نے ایسے ظاہر کیا جیسے گیند اس کی طرف آئی ہے اور اس نے خالی ہاتھوں سے ہی بولنگ اینڈ کی طرف گیند کو فیک تھرو کی۔

کرکٹ کے قانون 5۔41 کے مطابق  جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ کو مرکوز کرنا یا اس کو دھوکہ دینا یہ اس قانون کے خلاف ہے۔ اور اس قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے امپائر اس کو ڈیڈ بال بھی قرار دے سکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت کو اپ سیٹ کرنے کے بیان پرسہواگ نے شکیب الحسن کو کھری کھری سنا دی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+