عمران خان پر قاتلانہ حملہ،ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے:لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ کیا گیا، گو جرانولہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

 

نیوز ٹوڈے: ذرائع  کے مطابق گوجرانولہ عمران خان کے کنٹینر پر حملہ کیا گیا جس کے  نتیجے میں  عمران خان کی  ٹانگ پر گولی لگنے سے عمران خان زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے دوران لانگ مارچ میں ہلچل  اور بھگدڑ مچ گئی۔اس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر  حملہ آور کو حراست  میں لے لیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس واقعے کے بعد  پولیس اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور بلڈ پروف جیکٹ اگے کردیں۔ اس واقعے میں فیصل جاوید کو بھی گولی لگی اور اسد عمر کا کہنا ہے  فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان نے چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین ٹیکنالوجی درآمد کرنے کا اعلان کر دیا

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+