حملہ کرنے والا نوید احمد کون ہے؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے:گزشتہ روز لانگ مارچ کے جلسے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیرِ اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی شدید زخمی ہوئے اور عمران خان کی بھی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگیں اور اس کے علاوہ ان کی ٹانگوں پر سولہ نشانات پائے گئے۔

 

نیوز ٹوڈے:حملہ آور کون تھا ؟ کہا ں سے آیا تھا اس کے بارے میں بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کا نوید احمد ہے اور  بتایا جا  رہا ہے کہ  نوید احمد کا تعلق  وزیر آباد سےسوہدرہ کے محلے مسلم آباد سے ہے۔ عمران خان پر حملے کے بعد سے وزیر آباد کا یہ علاقہ زیرِ بحث ہے۔

 

پولیس کی حراست میں نوید احمد کا تعلق اسی علاقے سے ہے۔وزیر آباد کے مقام پر اللہ والا چوک میں جب لانگ مارچ کا جلسہ پہنچا تو وہاں فائرنگ شروع ہوگئی عمران خان سمیت دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔

 

فائرنگ کے بعد دیگر لوگ اس کے پیچھے بھاگے اور ان میں سے ایک فرد نے اسے پکڑ لیا۔ کچھ ہی دیر میں اسے ایلیٹ فورس نے پکڑ لیا اور اسے تھانے لے گئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس پر ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی پولیس نے کوئی بیان جاری کیا ہے۔ وزیرِ اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی نے  سوشل میڈیا پر جاری نوید کی ویڈیو پر نوٹس لیا ہے اور  متعلقہ پولیس کے عملے کو بھی معطل کیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کے کنٹینر پر ایک سے زائد جانب سے حملہ کیا گیا، عمران اسماعیل کا دعویٰ

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+