سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئےبھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- 07, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔
نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق بابا گر ونانک کے جنم دن کے کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔شرکت کے لئے تین ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچے تھے اور ان کے استقبال کے لئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے استقبال کیا۔واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 880 سکھ یاتریوں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری اپنی رسومات ادا کرنے کے بعد 15 نومبر کو واپس روانہ ہونگے۔ بابا گرونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو شروع ہونگی۔
مزید پڑھیں: سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں،امریکی وزیرِ خارجہ کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت
تبصرے