ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مصر میں عالمی کانفرنس کا آ غاز

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے  عالمی کانفرنس مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہوگی۔ اس کانفرنس میں 197 رکنِ ممالک شرکت کریں گے۔

 

وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستان کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں گے۔

 

نیوز ٹوڈے:اس گول میز کانفرنس کی صدارت وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزیرِ اعظم کریں گے۔اس کے علاوہ اس کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کریں گے۔

 

اس کانفرنس میں وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوئے ہیں ان کو معاوضہ دینے کے  معاملے کے ایجنڈے  کو شامل کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اتوار کے روز مصر کے شہر  شرم الشیخ پہنچے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس دو روزہ دورے میں وزیرِ اعظم کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ اراکین کا وفد بھی  ان کے ہمراہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئےبھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+