مجھے انصاف نہیں مل رہا، اعظم سواتی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اعظم سواتی  کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا گیا  جس میں انہوں نے اپنے  خاندان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : پی ٹی آ ئی رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا؟ یہ مقدمہ میرا یا میری بیوی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے ۔

 

اس حوالے سے اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ سپریم کورٹ سے بڑی عدالت کونسی ہے جہاں سے میں انصاف کی امید لگائوں ؟

 

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ 3 بار دستک دو، اگراجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ، کیونکہ پھر ادھر سے انصاف ملنے کی توقع باقی نہیں  رہتی ۔

 

اعظم سواتی  نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹوں، بیٹیوں کی پیدائش کے بعد  ان کے لیے دن راتکام کرتا ہوں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب اعظم سواتی نے  بیان دیا کہ ویڈیو میری بیوی اور بیٹے کو بھیجی گئی، جو ویڈیو میری اہلیہ کوبھیجی گئی اس میں کچھ  کلپس کے سوا وہ اصلی ویڈیو ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 'ایف آئی آر' درج کرنے کا حکم دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+