راولپنڈی میں پی ٹی آ ئی کا احتجاج، سڑکیں بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے راولپنڈی میں پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا جس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات پیش آ ئیں ۔

 

نیوز ٹوڈے :راولپنڈی میں روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے کئی لوگ  گھنٹوں تک  مشکلات کا شکار رہے ۔

 

اس موقع پر شہری نے مظاہرین سے التجائیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے راستہ دو، میرے بچے اسکول میں میرا انتظار کر رہے ہیں،جبکہ کافی لوگوں  کی جانب سے اس موقع پر غم و غصہ کا بھی اظہار کیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے کی ذرائع سے خبر مو صول ہوئی کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے شہری کو گھیر لیا اور تلخ کلامی بھی کی جس کی وجہ سے  کئی دیر تک موقع پر ہنگامہ آ رائی جاری رہی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس موقع پر شہری کا کہنا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے، مگر ان مظاہرین کی وجہ سے عام شہریوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا  ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : خیبر پختونخوا میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+