پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے مایاناز کرکٹر عبد القادر کا نام انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  کے ہال آ ف فیم میں شامل کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوزٹوڈے : واضح رہے کہ آ ئی سی سی کی جانب سے تین کھلاڑیوں کے نام ہال آف فیم میں شامل کیے گئے جن میں عبد القادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے چندر پال اور انگلینڈ کے شیر لوٹ ایڈورڈز شامل  ہیں ۔

 

عبدا لقادر کے بیٹے عثمان قادر کی جانب سے اس اعزاز پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا گیا ، انہوں نے بیان دیا کہ یہ اعزاز میرے اور میری فیملی کے لیے  بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

 

واضح رہے کہ عبد القادر نے  ٹیسٹ کرٹ میں 236 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 132 وکٹیں حاصل کی ہو ئی ہیں ۔

 

یاد رہے کہ عبدلقادر طبی مسائل کے باعث 2019 میں انتقال کر گئے تھے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم  کا نام بھی ہال آف فیم میں شامل ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ندا ڈار اور ویرات کوہلی نے آ ئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+