چین میں کرونا کیسز کی بلند ترین سطح،24گھنٹوں میں 5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
- 08, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: چین میں لاک ڈاؤن کے لگنے کے باوجود کرونا کے کیسز کی چھ ماہ میں بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے پانچ ہزار چھ سو کیسز رپورٹ ہوئے۔
غیر ملکی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق مئی کے مہینے سے لے کر اب تک کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آدھے کرونا کے کیسز مینو فیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ صوبے میں ہوئے ہیں۔
چائنا کے شہر ژینگزو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری بھی کرونا پابندیوں کی لپیٹ میں ہے۔
نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ امریکہ کی کمپنی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے صارفین کو اپنے آرڈر موصول کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دن بدن چین میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس وبا کا آغاز بھی چین سے ہی ہوا تھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:گزشتہ روز یو اے ای نے کرونا کی سب پابندیوں کو ہٹا دیا ہے جس وجہ سے کچھ جگہوں پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ادارہ صحت نے خطرے کے گھنٹی بجا دی، انفلوئنزا پھیلنے کا خطرہ
تبصرے