لانگ مارچ فائرنگ کے واقعے میں مرنے والا شخص عمران کے گارڈ کی گولی کا نشانہ بنا،وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر نے لانگ مارچ میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کو ڈرامہ قرار دیا۔

 

نیوز ٹوڈے: یہ بات انہوں نے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والا شخص پکڑا گیا ہے تو لہذا سارے واقعے کی تفشیش ہونی چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی سازش ہے تو اسے پکڑنا چاہیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ   جلسے میں فائرنگ کے واقعے میں مرنے والا شخص عمران خان کے گارڈ کی گولی  کا نشانہ بنا ہے۔

 

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران کہتا ہے کہ  مارشل لاء لگتا ہے تو لگ جائےاس لئے ہم اس کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے۔

 

یاد رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ جلسے میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا جس کے باعث عمران خان سمیت 13 کارکن زخمی ہوئے اور  ایک جاں بحق ہوا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:لانگ مارچ جلسے کی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: لانگ مارچ جلسے میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+