پاکستان تحریک انصاف کا آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر مظاہرہ
- 08, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔
نیوز ٹوڈے : نیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے آئی جی آفس کے باہر کئی ٹائروں کو آ گ لگائی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
واضح رہے کہ اس واقع کے بعد پولیس نے آئی جی آفس کے باہر مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا ہے ۔
اس کے بر عکس پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تا کہ مظاہروں کے باعث ہونے والی ہنگامہ آ رائی کو روکا جا سکے ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگی جھاڑیوں کو آگ لگا دی جس کی بدولت شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دریں اثنا ان حالات کے پیش نظر شہر بھر میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
مزید پڑ ھیں : لانگ مارچ جلسے میں عمران خان پر حملے کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں،فیاض الحسن چوہان
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے